فرید کسر،تین افراد نے ایک شخص کو زخمی کر دیا

​فرید کسر،تین افراد نے ایک شخص کو زخمی کر دیا

چکوال(نامہ نگار)تھانہ ڈھڈیال کے علاقے فرید کسر میں تین افراد نے ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا، ملزمان کامران مسلح چھری ،داؤد مسلح کلہاڑی اور نصرت بیگم نے غلام محمد کے گھر گھس کر اس پر حملہ کیا جس پر وہ شدیدزخمی ہو گیا،اے ایس آئی شاہدبلال نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

چکوال(نامہ نگار) ڈرائیونگ لائسنس میں حکومت پنجاب کی نرالی ہدایات نے سائلین کو تگنی کا ناچ نچا دیا

چکوال(نامہ نگار) ڈرائیونگ لائسنس میں حکومت پنجاب کی نرالی ہدایات نے سائلین کو تگنی کا ناچ نچا دیا،14لاکھ آبادی کے ضلع میں ہفتے میں صرف دو دن ڈرائیونگ ٹیسٹ اور اس میں سے بھی صرف 48افرا د کو پاس کرنے کا حکم،موٹر وہیکل ایگزامینر اور ٹریفک پولیس کے اہلکار سر پکڑ کر بیٹھ گئے،دور دراز علاقوں سے آنیوالے افراد کا شدید احتجاج،حکام بے بسی کی تصویر بن گئے،تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں قائم واحد ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو حکومت پنجاب نے ہدایات جاری کیں ہیں کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے اپلائی کرنے والے افراد سے ہفتے میں صرف دو دن ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا او ر اس میں سے بھی صرف اڑتالیس لوگوں کو پاس کیا جائے گا ،انچاس یا پچا س امیدوار پاس ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کو شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا،چودہ لاکھ آبادی کے ضلع میں ہفتے میں صرف دو دن ٹیسٹ ہو تو ہر مقررہ دن پانچ سو سے ایک ہزار کے لگ بھگ لوگ جمع ہو جاتے ہیں ۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

چکوال=سرکلاں میں ہسپتال کی جگہ پر پولیس چوکی کی قطعاََگنجائش نہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما راجہ یاسر ہمایوں سرفراز 

چکوال=سرکلاں میں ہسپتال کی جگہ پر پولیس چوکی کی قطعاََگنجائش نہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکلاں میں ہسپتال کی جگہ پر پولیس چوکی کی قطعاََگنجائش نہیں اگر پولیس کو چوکی بنانی ہے تو اپنی جگہ خریدے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ ونہار میں پہلے ہی صحت کی سہولیات کا فقدان ہے اور ہسپتال غریبوں کا بہت بڑا آسرا ہے پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کروانا ایک عام آدمی کے بس سے باہر ہے عام آدمی تو دو وقت کی روٹی بھی بڑی مشکل سے کماتا ہے اور صحت ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے کسی بھی صورت میں غریبوں کا یہ آسرا نہیں چھیننے دیں گے۔ 
محکمہ صحت کی نرسز تاحال تنخواہوں سے محروم

چکوال( نامہ نگار) محکمہ صحت چکوال کی روایتی سستی اور کھچوے کی چال سے چھ ماہ قبل بھرتی ہونے والی نرسز تا حال تنخواہوں سے محروم، مہنگائی کے اس دور میں بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

ؓکلرکہار(تحصیل رپورٹر)تحریکِ تحفظِ علاقہ ونہار کا اجلاس اجلاس میں سیمنٹ مافیاکی سرگرمیوں کی شدید الفاظ میں مذمت 

ؓکلرکہار(تحصیل رپورٹر)تحریکِ تحفظِ علاقہ ونہار کا اجلاس تحریک کے صدر ملک مرتضیٰ شاہ کی زیرِ صدار ت منعقد ہوا، اجلاس میں سیمنٹ مافیاکی سرگرمیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا، اجلاس سے ملک اختر شہباز ، حاجی عبدالخالق ، پروفیسر محمد الطاف، ملک ریاض ، آصف سیالوی ، مکھیال سے ملک طاہر، ملک سجاد، ملک نثار، قمر جعفری ، اور میانی سے ملک نصیر وزیر، ملک امیر افسر، ڈاکٹر شوکت زمان، اور مَہر بابر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم علاقہ ونہار کے اُن تمام لوگوں کے انتہائی مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے سیمنٹ مافیا کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے اپنی دھرتی ماں علاقہ ونہار کے تحفظ کا عہد کر رکھا ہے ،اجلاس میں اس بات پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ جس طرح سے علاقہ بھر کی عوام نے اپنے طور پر تحریکِ تحفظِ ونہار سے ہر طرح کا مالی و جانی تعاون کر رکھا ہے تحریک کے صدر مرتضیٰ شاہ نے کہا کہ انشاء اللہ ہم بھی اُن کے اعتماد پر پورا اُتریں گے،اور جلد ہی خوشخبری سُنائیں گے ۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

کلرکہار(تحصیل رپورٹر)موضع بھرپور پر شریف برادران کی بھرپور مہربانیاں ،

​کلرکہار(تحصیل رپورٹر)موضع بھرپور پر شریف برادران کی بھرپور مہربانیاں ،ایک کروڑ تین لاکھ روپے سے بجلی کی فراہمی کے بعد مذید کلرکہار بھرپور تلہ گنگ روڈ کے لیے سوا پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ جاری ،معروف نعت خواں اور میاں نواز شریف کے دست راست عبدالرزاق جامی کا وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بیان ،تفصیل کے مطابق گزشتہ جاتی عمرہ لاہور میں معروف نعت خوان اور وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے دست راست عبد الرزاق جامی نے ملاقا ت کی اس موقع پر میاں نواز شریف کے علاوہ ،وزیر اعلی پنجاب میاں 


شہباز شریف ،میاں حمزہ شہباز ،میاں حسن نواز بھی موجو د تھے عبد الرزاق جامی نے بذریعہ ٹیلی فون کلرکہار پریس کلب کے چیئرمین سید نعیم العباس بتایا کہ چیئرمین ذکوت و عشر سلطان رضا جامی کی درخواست پر بھر پور میں بجلی کے لیے ایک کروڑ تین لاکھ کی کثیر گرانٹ منظور کی اور اب پورے بھر پور میں بجلی کی فراہمی ممکن ہو چکی ہے اور جس کا باضابطہ افتاح ہو چکا ہے اب مذید شریف برادران نے کلرکہار بھرپور تلہ گنگ روڈ کے لیے سوا پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی ہے اور رقم ڈی سی او چکوال کو منتقل ہو گئی ہے جس سے تلہ گنگ کلرکہار روڈ کی مرمت کی جائے گی انہوں نے مذید کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ آپ ہمارے مشکل وقت کے ساتھی ہیں ہم جہاں بھی رہے آپ نے ہمارا ساتھ دیا ہے اس کے علاوہ بھی آپ کو ترقیاتی کاموں کے لیے گرانٹ جاری ہوتی رہے گی کیونکہ یہ آپ کا حق بنتا ہے ۔آخر میں انہوں نے میاں برادران کی عوام دوست پالیسیوں پر ان کا شکریہ ادا کیا ااور ان کے اور پاکستان کی بقا ء کے لیے دعائیں کیں۔
کلرکہار(تحصیل رپورٹر)ڈی پی او چکوال منیر مسعود مارتھ نے تھانہ کلرکہار کی حدود میں ایک نئی عارضی پولیس چوکی سرکلاں قائم کر کے عملہ کو تعینات کر دیا اور انچارج پولیس چوکی بوچھال کلاں راجہ محمد عجائب کو اس کا بھی اضافی چارج سونپ دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت ڈی پی او چکوال منیر مسعود مارتھ نے علاقہ ونہار کے سر کلاں ماٹن ایریا میں جرائم کی روک تھام کیلئے بنائی جانے والی نئی عارضی پولیس چوکی کادورہ کیا، اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل چکوال کاظم نقوی اور ایس ایچ او تھانہ کلرکہار نذیر احمد راکی ہمراہ تھے، ڈی پی او چکوال نے سرکلاں میں نئی پولیس چوکی کو عارضی بنیادوں پر بنیادی مرکز صحت کی عمارت میں قائم کرنے کے احکامات جاری کر رکھے تھے اور انہوں نے اس کا مکمل وزٹ کیا ساتھ ہی سرکلاں، ماٹن خورداور ماٹن کلاں کی آبادیوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں عوام سے ملاقاتیں بھی کیں۔
میرا سیمنٹ فیکٹری کو زمین دین کا بیان جھوٹا ہے،ملک ریاض
کلرکہار(تحصیل رپورٹر)علاقہ ونہار کی معروف سماجی ، سیاسی و کاروباری شخصیت ملک محمد ریاض (لونے والا) نے کہاہے کہ گزشتہ ہفتے شائع ہونے والے مقامی اخبارمیں میرے نام سے منسوب ایک بیان کی اشاعت کی گئی جس میں لکھا گیا تھا کہ میں اپنی زمین سیمنٹ فیکٹری کو مفت دینے کیلئے تیار ہوں ،یہ خبر من گھڑت اور لالچی ذہن کی تخلیق ہے۔
کلرکہار(تحصیل رپورٹر)علاقہ ونہار کے موضع مکھیال کے رہائشی افتخار حسین ولد مبارز خان قوم اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار کو تحریری درخواست میں بتایا کہ گفانوالہ کے رہائشی ارشد محمود ولد محمد حمید نے پولٹری فارم بنا رکھا ہے جو کہ ہماری زمینوں کے نزدیک ہے ،بیماری کی وجہ سے جب ان کی مرغیاں مر جاتی ہیں تو یہ تمام غلاظت ہماری زمینوں کے ساتھ پھینک جاتے ہیں کئی دفعہ منع کرنے کے باوجود وہ باز نہیں آرہے اس گندگی اور بدبو کی وجہ سے کئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور ہمارے مال مویشی اس بدبو اور غلاظت کی وجہ سے مر چکے ہیں۔
کلرکہار،نئی اے سی عاصمہ ثناء اللہ نے چارج سنبھال لیا

کلرکہار(تحصیل رپورٹر)نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار عاصمہ ثنااللہ نے اپنی عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

 لیڈی ہیلتھ سپروائزر ادویات حاصل کرنے کے لیے رُل گئیں، 

چکوال(علی خان سے) نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی و بنیادی صحت چکوال کی سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے پاس ادویات کا سٹاک تقریباًختم، لیڈی ہیلتھ سپروائزر ادویات حاصل کرنے کے لیے رُل گئیں، تفصیلات کے مطابق مذکورہ پروگرام کی ادویات جو لاہور سے چکوال میں پروگرام کے آفس ڈی پی آئی یو میں سٹور کی جاتی ہیں کی چابی اکاؤنٹ سپروائزرنیئر سلطانہ کے پاس ہے جو یہ چارج اور چابی کسی کے حوالے کرنے پر رضا مند نہیں ہیں۔ جس کی وجہ سے ضلع بھر میں موجود1107لیڈی ہیلتھ ورکرز کے پاس ادویات کا سٹاک تقریباً ختم ہو گیا ہے اور وہ کمیونٹی میں ادویات فراہم کرنے کے قابل نہیں رہیں۔ ضلع کی چھیالیس لیڈی ہیلتھ سپروائزرز پروگرام کے دفتر کمپلیکس چکوال میں چکر لگا لگا کر عاجز آ چکی ہیں ان ایل ایچ ایس کی یونین عہدیداران نے منگل کے روز ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی کو بھی اس بارے آگاہ کیا جنہوں نے ای ڈی او ہیلتھ کو فوری طور پر ادویات کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی ان ادویات کا سٹور بند ہونے کی وجہ سے آنے والی تمام ادویات نرسنگ سکول کے ایک کمرے میں اتاری جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ اکاؤنٹ سپروائزر نیئر سلطانہ کا تبادلہ تقریباً دو ماہ قبل لاہور ہو چکا ہے اور انہوں نے وہاں جوائننگ بھی کر لی ہے اس بابت ای ڈی او ہیلتھ چکوال انہیں دو تین لیٹر بھی لکھ چکے ہیں تاہم وہ ادویات کا چارج اور سٹور کی چابی تاحال محکمے کے کسی ملازم کے حوالے نہیں کر سکیں، جس سے ادویات کی ترسیل و رسد میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اور یہ بحران شدت اختیار کر سکتا ہے ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی اور بنیادی صحت کو ملنے والی ادویات میں بھی بڑے پیمانے پر خرد برد ہوتی رہتی ہے اور مبینہ طور پر پروگرام کے نام سے پرنٹ شدہ ہوتی ہیں اور فروخت کے لیے ممنوع بھی ہیں کو کھول کر بھی اوپن مارکیٹ میں فروخت کر دیا جاتا ہے اس فعل میں ملوث افراد کا محاسبہ بھی ضروری ہے۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

ڈھڈیال.سردار گروپ کے سرکردہ رہنما و سابق کونسلر چوہدری محمدافضل خان ( خان سویٹ ) والے کے بھائی چوہدری محمد اشرف طویل علالت کے بعدلندن میں انتقال کر گئے

ڈھڈیال.سردار گروپ کے سرکردہ رہنما و سابق کونسلر چوہدری محمدافضل خان ( خان سویٹ ) والے کے بھائی چوہدری محمد اشرف طویل علالت کے بعدلندن میں انتقال کر گئے ہیں مرحوم کا نماز جنازہ جمعہ کو ان کے آبائی قصبہ سانگ کلاں میں ادا کیا گیا جس میں سابق صوبائی وزیر و سابق ضلع ناظم چکوا ل سردار غلام عباس خان، سابق تحصیل ناظم چکوال سردار آفتاب اکبر، سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری اعجاز حسین فرحت، چےئرمین یوسی ڈھڈیال چوہدری خورشید بیگ، چوہدری نثار عباس سرال، چوہدری محمد سرفراز پادشاہان، چوہدری محمد یوسف تھوہا ،چوہدری سبط الحسن گوندل، رہنما مسلم لیگ(ن) چوہدری اعجاز حسین سانگ، رانا بشیر سراج، چوہدری غلام مرتضی مونا، چوہدری محمد اشرف موہڑہ کے علاوہ سیاسی وسماجی وکاروباری و ہر ،مکتبہ فکر کے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان سانگ کلاں میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

image

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0
WordPress SEO fine-tune by Meta SEO Pack from Poradnik Webmastera