بکھاری کلاں میں ویگن اور کار میں تصادم خبرکی تفصیل کےلیےکلک کریں

​بکھاری کلاں میں ویگن اور کار کے تصادم میں 4 افراد زخمی
چکوال تلہ گنگ روڈ پر بکھاری کلاں کے نزدیک ویگن اور کار کے تصادم میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں پرویز خان، عبدالستار ، عبدالمجید اور رشید سکنہ میانوالی شامل ہیں جنہیں فوری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتا
ل چکوال پہنچا دیا گیا۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

پی ٹی آئی سے کسی کو مائنس نہیں کیا جا سکتا، خبرکی تفصیل کےلیےکلک کریں

​پی ٹی آئی سے کسی کو مائنس نہیں کیا جا سکتا، راجہ یاسر سرفراز
پاکستان تحریک انصاف شمامی علاقوں کے نائب صدر راجہ یاسر سرفراز نے کہا ہے پی ٹی آئی سے کسی کو مائنس نہیں کیا جا سکتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے اور ہر کارکن اس کے لئے اہم ہے اور شیخ وقار پارٹی کے لئے بھرپور کام کررہے ہیں، کسی فنکشن میں مدعو کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ میزبان کا ہوتا ہے اور وہ اپنے تعلقات کی بنیاد پر راہنماؤں کو مدعو کرتا ہے اس میں پی ٹی آئی کی قیادت کا عمل دخل نہیں ہے۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

دھیدوال کے بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج

​دھیدوال کے بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج
چکوال کے قصبہ دھیدوال کے بجلی چور کے خلاف تھانہ ڈوہمن نے مقدمہ درج کر لیا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق توصیف نور ایس ڈی او آئیسکو طارق شہید سب ڈویژن چکوال نے درخواست دی کہ ناظم حسین سکنہ دھیدوال نے پی وی سی کی مین لائن سے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری
 کی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

خان پور : نامعلوم چور رات کی تاریکی میں خبر تفصیل کےساتھ پڑھنےکےلیےکلک کریں 

چکوال(نمائ

ندہ ) تھانہ ڈوہمن کی حدود کے بڑے قصبے خان پور کے بس سٹاپ پر واقعہ المکہ سینٹری سٹور پر چوری کی وردات میں نامعلوم چور نے رات کی تاریکی میں دکان کی چھت پھاڑ کر دکان میں داخل ہو کر نقدی مبلغ 85ہزار چوری کر لی۔تفصیلات کے مطابق المکہ سینٹری سٹور بس سٹاپ خان پور میں رات کی تاریکی میں نامعلوم چور نے دکان کی چھت کو پھاڑ کر اندر داخل ہو کر کاؤنٹر کے دراز سے اور کاؤنٹر پر پڑی مسجد کی صندوقچی کا تالہ توڑ کر اس میں مجموعی طور پر 85ہزار روپے چوری کر لیے اور فرار ہوگیا۔ قصبہ خان پور میں گذشتہ 3ماہ کے دوران یہ چوری کی آٹھویں وردات ہے اور ہروردات کی اطلاع پولیس تھانہ ڈوہمن کو دی گئی لیکن تاحال پولیس کی ایک بھی ہونے والی چوری کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔ اہل قصبہ نے پولیس تھانہ ڈوہمن کی اس ناقص کارکردگی پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا ہے ۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

ایلیٹ پولیس فورس کےملازمین خبر تفصیل کےساتھ پڑھنےکےلیےکلک کریں

ملہال مغلاں (نامہ نگار

) ایلیٹ پولیس فورس راولپنڈی کے ملازمین ذہنی کرب کا شکار بننے لگے ٹریننگ کے برعکس ڈیوٹیوں نے پولیس ملازمین کو مایوسی کا شکار بنا دیاایلیٹ پولیس فورس کی آدھی سے زائد گاڑیاں ضلع پولیس اور افسران کے زیر استعمال ہے جبکہ ایلیٹ پولیس فورس کے جوان ٹوٹی ہوئی اور دھکا سٹارٹ گاڑیوں پر ڈیوٹیاں کرنے پر مجبور ہے آئی جی پنجاب کی جانب سے واضع آرڈرہے کہ ایلیٹ فورس کے ونگ اور گاڑیاں ایلیٹ کوالیفائیڈ افسران و ملازمان کے علاوہ کوئی استعمال نہیں کر سکتا مگر اسکے باوجود آئی جی پنجاب کے حکم کی دھجیاں ہوا میں اڑا دی گئی ۔پولیس ملازمین نے آئی جی پنجاب اورآر پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

 ای ڈی او ہیلتھ اور ڈی سی او چکوال کو اس مسئلہ پر توجہ دینی چاہیے 

​ڈی ایچ کیوہسپتال سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کو دوا کیوں نہیں دی جاتی

غالب امکان ہے کہ ڈاکٹر باہر سٹوروں سے کمیشن لینے کیلئے اندر سے دوا نہیں دیتے

چک باقر شاہ ( فیض محمد سے)ڈی ایچ کیوہسپتال سے ڈسچارج ہونے والے تمام مریضوں کی تمام ادویات مریضوں کو بازار سے خریدنی پڑتی ہیں وہ ادویات ہسپتال میں دستیاب نہیں ہوتیں، اس لئے ہم ادویات کی چٹ نہیں بناکردیتے،انچارج نرس زنانہ وارڈ۔ جب ہمارے نمائندے نے انچارج نرس سے پوچھا کہ آپ کو کیسے معلوم ہواکہ ہسپتال سے جو مریض ڈسچارج ہوتے ہیں ان کو دوا جو ڈاکٹر نے تجویز کی ہے باہر سے ہی ملے گی تو اس نے کہا کہ ہمارے پاس ادویات کی لسٹ آتی ہے تب ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ادویات جو کہ ڈاکٹر نے تجویز کی ہے ہمارے پاس نہیں ہے۔ اگر ایک نر س کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ ادویات ہمارے پاس دستیاب نہیں تو وہ لسٹ ڈاکٹر حضرات کو کیوں نہیں دی جاتی تاکہ جو دوا ہسپتال میں دستیاب ہیں وہ لکھ کر دیں تاکہ غریب عوام ادویات سے مہنگی دواخرید نے سے بچ جائیں۔ لیکن یہاں ایسا لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالاکالا ہے۔ ای ڈی او ہیلتھ اور ڈی سی او چکوال کو اس مسئلہ پر توجہ دینی چاہیے تاکہ تمام ادویات جو ڈاکٹر حضرات تجویز کریں خاص کرکے وہ مریض جو غریب ہسپتال سے داخل ہوتے ہیں اورجب ڈسچارج ہوتے ہیں ان کی ڈاکٹرز حضرات ہفتے پندرہ دن کی دوائی لکھ دیتے ہیں جو کہ ہسپتال میں دستیاب نہیں ہوتی اور غریب کو چاروناچار بازار سے خریدنی پڑتی ہی
ں۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

چینجی کوٹہڑہ ! المناک ٹریفک حادثہ، دادا، بیٹا اور پوتا جاں بحق علاقہ میں کہرام مچ گیا

چینجی کوٹہڑہ ! المناک ٹریفک حادثہ، دادا، بیٹا اور پوتا جاں بحق علاقہ میں کہرام مچ گیا
چینجی(مجتبی احمد)ٹریفک کے ایک المناک حادثہ میں موضع چینجی کوٹہڑہ کا رہائشی اپنے بیٹے اور پوتے سمیت جاں بحق ہو گیا، دادا ، بیٹے اور پوتے کی میتیں گاوں پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق عبدالقدیر ولدمہر خان اپنے بیٹے عظمت قدیر اور دو سالہ پوتے معاویہ قدیر کے ہمراہ ٹیکسلا میں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ ےریلر نے انہیں کچل ڈالا جس کے نتیجے میں دادا ، بیٹا اور پوتا تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ان کی۔میتیں جب کوٹہڑہ گاوں لائی گئیں تو علاقہ میں کہرام مچ گیا اور لواحقین پر غشی کے دورے پڑنے لگےimage

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

خواتین کو ہنر مند بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، بیگم عفت

خواتین کو ہنر مند بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، بیگم عفت لیاقت

چکوال میں ڈیپلیکس بیوٹی کلینک کا رکن قومی اسمبلی بیگم عفت لیاقت نے کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا خواتین کو ہنر مند بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور خواتین کو شریک کیے بغیرملک کی ترقی و خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ تقریب کی صدارت مسرت مصباح نے کی، چیف ایگزیکٹو صائمہ بتول نے بتایا اس بیوٹی کلینک کے ذریعے خواتین کو تربیت دی جائے گی اور زیادہ سے زیادہ خواتین کو باہنر اور باروزگار بنایا جائے گا۔ مسرت مصباح نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ضلع چکوال کی خواتین بھی میدان عمل میں نکل آئی ہیں جس سے علاقے میں مزید ترقی اور خوشحالی آئے گی۔image

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

ضلع چکوال کے ہر گاؤں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کی منظوری

ضلع چکوال کے ہر گاؤں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ضلع چکوال کے ہر گاؤں میں پینے کے صاف پانی اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کیلئے 7 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور انہیں ضلع کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا، اس حوالے سے چیئرمین یونین کونسل جند اعوان ملک نعیم اصغر نے بتایا کہ ضلع کے ہر گاؤں میں دسمبر 2017 تک واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا جائے گا۔image

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

مونا سٹاپ پر ٹرالر ڈرائیور کے قتل خبر تفصیل کےساتھ پڑھنےکےلیےکلک کریں

مونا سٹاپ پر ٹرالر ڈرائیور کے قتل میں ملوث ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار

ڈھڈیال پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کے قتل میں ملوث ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار کرلیے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکوؤں نے ابتدائی تفتیش میں قتل کی واردات کا اعتراف کرلیا۔ 8 اگست کو علی الصبح 4 بجے مونا سٹاپ کے قریب ملزمان محمد زبیر، محمد اسلام سکنہ حکیمال تھانہ چونترہ مقیم محلہ ابراہیم آباد ڈھڈیال اور خرم شہزاد ابراہیم آباد ڈھڈیال نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ٹرالر ڈرائیور قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ ڈھڈیال پولیس نے تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔image

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0
WordPress SEO fine-tune by Meta SEO Pack from Poradnik Webmastera