Category Archives: کلرکہار/ چوآسیدن شاہ

ؓکلرکہار(تحصیل رپورٹر)تحریکِ تحفظِ علاقہ ونہار کا اجلاس اجلاس میں سیمنٹ مافیاکی سرگرمیوں کی شدید الفاظ میں مذمت 

ؓکلرکہار(تحصیل رپورٹر)تحریکِ تحفظِ علاقہ ونہار کا اجلاس تحریک کے صدر ملک مرتضیٰ شاہ کی زیرِ صدار ت منعقد ہوا، اجلاس میں سیمنٹ مافیاکی سرگرمیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا، اجلاس سے ملک اختر شہباز ، حاجی عبدالخالق ، پروفیسر محمد الطاف، ملک ریاض ، آصف سیالوی ، مکھیال سے ملک طاہر، ملک سجاد، ملک نثار، قمر جعفری ، اور میانی سے ملک نصیر وزیر، ملک امیر افسر، ڈاکٹر شوکت زمان، اور مَہر بابر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم علاقہ ونہار کے اُن تمام لوگوں کے انتہائی مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے سیمنٹ مافیا کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے اپنی دھرتی ماں علاقہ ونہار کے تحفظ کا عہد کر رکھا ہے ،اجلاس میں اس بات پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ جس طرح سے علاقہ بھر کی عوام نے اپنے طور پر تحریکِ تحفظِ ونہار سے ہر طرح کا مالی و جانی تعاون کر رکھا ہے تحریک کے صدر مرتضیٰ شاہ نے کہا کہ انشاء اللہ ہم بھی اُن کے اعتماد پر پورا اُتریں گے،اور جلد ہی خوشخبری سُنائیں گے ۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

کلرکہار(تحصیل رپورٹر)موضع بھرپور پر شریف برادران کی بھرپور مہربانیاں ،

​کلرکہار(تحصیل رپورٹر)موضع بھرپور پر شریف برادران کی بھرپور مہربانیاں ،ایک کروڑ تین لاکھ روپے سے بجلی کی فراہمی کے بعد مذید کلرکہار بھرپور تلہ گنگ روڈ کے لیے سوا پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ جاری ،معروف نعت خواں اور میاں نواز شریف کے دست راست عبدالرزاق جامی کا وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بیان ،تفصیل کے مطابق گزشتہ جاتی عمرہ لاہور میں معروف نعت خوان اور وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے دست راست عبد الرزاق جامی نے ملاقا ت کی اس موقع پر میاں نواز شریف کے علاوہ ،وزیر اعلی پنجاب میاں 


شہباز شریف ،میاں حمزہ شہباز ،میاں حسن نواز بھی موجو د تھے عبد الرزاق جامی نے بذریعہ ٹیلی فون کلرکہار پریس کلب کے چیئرمین سید نعیم العباس بتایا کہ چیئرمین ذکوت و عشر سلطان رضا جامی کی درخواست پر بھر پور میں بجلی کے لیے ایک کروڑ تین لاکھ کی کثیر گرانٹ منظور کی اور اب پورے بھر پور میں بجلی کی فراہمی ممکن ہو چکی ہے اور جس کا باضابطہ افتاح ہو چکا ہے اب مذید شریف برادران نے کلرکہار بھرپور تلہ گنگ روڈ کے لیے سوا پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی ہے اور رقم ڈی سی او چکوال کو منتقل ہو گئی ہے جس سے تلہ گنگ کلرکہار روڈ کی مرمت کی جائے گی انہوں نے مذید کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ آپ ہمارے مشکل وقت کے ساتھی ہیں ہم جہاں بھی رہے آپ نے ہمارا ساتھ دیا ہے اس کے علاوہ بھی آپ کو ترقیاتی کاموں کے لیے گرانٹ جاری ہوتی رہے گی کیونکہ یہ آپ کا حق بنتا ہے ۔آخر میں انہوں نے میاں برادران کی عوام دوست پالیسیوں پر ان کا شکریہ ادا کیا ااور ان کے اور پاکستان کی بقا ء کے لیے دعائیں کیں۔
کلرکہار(تحصیل رپورٹر)ڈی پی او چکوال منیر مسعود مارتھ نے تھانہ کلرکہار کی حدود میں ایک نئی عارضی پولیس چوکی سرکلاں قائم کر کے عملہ کو تعینات کر دیا اور انچارج پولیس چوکی بوچھال کلاں راجہ محمد عجائب کو اس کا بھی اضافی چارج سونپ دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت ڈی پی او چکوال منیر مسعود مارتھ نے علاقہ ونہار کے سر کلاں ماٹن ایریا میں جرائم کی روک تھام کیلئے بنائی جانے والی نئی عارضی پولیس چوکی کادورہ کیا، اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل چکوال کاظم نقوی اور ایس ایچ او تھانہ کلرکہار نذیر احمد راکی ہمراہ تھے، ڈی پی او چکوال نے سرکلاں میں نئی پولیس چوکی کو عارضی بنیادوں پر بنیادی مرکز صحت کی عمارت میں قائم کرنے کے احکامات جاری کر رکھے تھے اور انہوں نے اس کا مکمل وزٹ کیا ساتھ ہی سرکلاں، ماٹن خورداور ماٹن کلاں کی آبادیوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں عوام سے ملاقاتیں بھی کیں۔
میرا سیمنٹ فیکٹری کو زمین دین کا بیان جھوٹا ہے،ملک ریاض
کلرکہار(تحصیل رپورٹر)علاقہ ونہار کی معروف سماجی ، سیاسی و کاروباری شخصیت ملک محمد ریاض (لونے والا) نے کہاہے کہ گزشتہ ہفتے شائع ہونے والے مقامی اخبارمیں میرے نام سے منسوب ایک بیان کی اشاعت کی گئی جس میں لکھا گیا تھا کہ میں اپنی زمین سیمنٹ فیکٹری کو مفت دینے کیلئے تیار ہوں ،یہ خبر من گھڑت اور لالچی ذہن کی تخلیق ہے۔
کلرکہار(تحصیل رپورٹر)علاقہ ونہار کے موضع مکھیال کے رہائشی افتخار حسین ولد مبارز خان قوم اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار کو تحریری درخواست میں بتایا کہ گفانوالہ کے رہائشی ارشد محمود ولد محمد حمید نے پولٹری فارم بنا رکھا ہے جو کہ ہماری زمینوں کے نزدیک ہے ،بیماری کی وجہ سے جب ان کی مرغیاں مر جاتی ہیں تو یہ تمام غلاظت ہماری زمینوں کے ساتھ پھینک جاتے ہیں کئی دفعہ منع کرنے کے باوجود وہ باز نہیں آرہے اس گندگی اور بدبو کی وجہ سے کئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور ہمارے مال مویشی اس بدبو اور غلاظت کی وجہ سے مر چکے ہیں۔
کلرکہار،نئی اے سی عاصمہ ثناء اللہ نے چارج سنبھال لیا

کلرکہار(تحصیل رپورٹر)نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار عاصمہ ثنااللہ نے اپنی عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0
WordPress SEO fine-tune by Meta SEO Pack from Poradnik Webmastera