پاک فوج کے دستے چکوال پہنچ گے

​امام بارگاہ مہاجرین سادات بھون روڈ چکوال کے سب سے بڑے اور قدیمی روایتی ماتمی جلوسوں کا دو روزہ سلسلہ بروز ہفتہ چھ محرم الحرام اور بروز اتوار سات محرم الحرام کی شب تک جاری رہے گا جس کے لئے کل بروز جمعہ المبارک کو ڈی سی او چکوال کی درخواست پر سیکیورٹی انتظامات کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے  پانچ محرم الحرام کو پاک فوج کے دستے چکوال پہنچ جائیں گے.چھ محرم کا جلوس بھون چوک سے شروع ہو کر باب چکوال.ہسپتال روڈ.پرانی سبزی منڈی.موچی بازار سے ہوتا ہوا امام بارگاہ سرپاک چکوال میں اختتام پذیز ہوگا اور سات محرم الحرام کا غیر معمولی ماتمی جلوس  پاک فوج کے سخت سیکیورٹی نگرانی کے  ساتھ پولیس اور دیگر اداروں کی قیادت میں امام بارگاہ سرپاک چکوال سے شروع ہو کر چوہدری محمد علی خان کی رہائش گاہ سبزی منڈی اور بعدازاں صرافہ بازار سے ہو کر چھپڑ بازار چکوال شہر میں پہنچ جائے گا جہاں پر مجلس عزاء کا انعقاد ہوگا اور جلوس دوبارہ کوثر پان والی گلی سے شروع ہو کر مدنی مسجد کے باہر سے گزرتا ہوا امام بارگاہ میں اختتام پذیز ہوگا…..

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WordPress SEO fine-tune by Meta SEO Pack from Poradnik Webmastera