اپنے حق کے لیے ہمیں اسلام سے راہنمائی لینا ہوگی، مولانا امیر محمد اکرم اعوان 

وطن عزیز میں اپنے حقوق کے لیے جلسے جلوس ہو رہے ہیں، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ مزدور سے حکمرانوں تک ہم اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں یا نہیں، ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے دارالعرفان منارہ میں روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہر فرد کو اس کا حق ملے تو اس کے لیے ہمیں اسلام سے راہنمائی لینا ہوگی، حق مانگنے کا رواج غیر اسلامی معاشرہ کی ایجاد ہے، اسلام مانگے بغیر حق پہنچانے کا حکم دیتا ہے۔ سڑکیں بلاک کر دی جاتی ہیں تو کیا مسافروں کا کوئی حق نہیں، بیمار ایمبولنس میں دم توڑ جاتے ہیں کیا ان کا کوئی حق نہیں؟ دکاندار کا کاروبار رک جاتا ہے کیا اس کا بھی کوئی حق نہیں، وہ مزدور جو روزانہ کی بنیاد پر کام کرتے ہیں ان کے افلاس زدہ بچوں کا کوئی حق نہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کوئی احتجاج کرے تو پوچھے اور اس کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WordPress SEO fine-tune by Meta SEO Pack from Poradnik Webmastera