ڈی پی او چکوال سے متولی امام بارگاہ گلستان زہرا کی ملاقات

متولی امام بارگاہ گلستان زہرا چکوال چوہدری اظہر عباس نے ڈی پی او منیر مسعود مارتھ سے ملاقات کی اور انہیں عشرہ محرم کے انتظامات سے آگاہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی پی او نے بتایا کہ عشرہ محرم کے دوران ضلع بھر میں پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔ مجالس اور جلوسوں کے منتظمین ضلع انتظامیہ سے تعاون کریں۔ چوہدری اظہر عباس نے یقین دلایا کہ اتحاد بین المسلمین اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں اور پولیس و سول انتظامیہ سے تعاون کیا جائے گا۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WordPress SEO fine-tune by Meta SEO Pack from Poradnik Webmastera