ڈی سی او چکوال کا محرم کے جلوس کے روٹ کا معائنہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی اور ڈی پی او منیر مسعود مارتھ نے 6 اور 7 محرم کے جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی سی او اور ڈی پی او مرکزی امام بارگاہ سرپاک کے قریب پہنچے اور انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں خمینی چوک سے صرافہ بازار اور چھپڑ بازار پہنچے اور سکیورٹی کے حوالے سے مختلف ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہد یعقوب، تحصیلدار چکوال ملک ندیم اور ایس ایچ او سٹی انسپکٹر سید نصیر شاہ بھی موجود تھے۔ ڈی سی او اور ڈی پی او نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع بھر میں حساس جلوسوں کو مقررہ راستوں سے گزارنے کے لیے پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WordPress SEO fine-tune by Meta SEO Pack from Poradnik Webmastera