چکوال =رائے ونڈ مارچ پاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال کے مقامی قائدین کیلئے ایک بڑا امتحان ہے، 

​چکوال=رائے ونڈ مارچ پاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال کے مقامی قائدین کیلئے ایک بڑا امتحان ہے، تمام سابقہ اور متوقع امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ بندے رائے ونڈ لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ معلوم ہو اہے کہ ہر امیدوار قومی اسمبلی کو ایک ہزار جبکہ امیدوار صوبائی اسمبلی کو پانچ سو افراد کا ٹارگٹ دیاگیا ہے۔ ضلع چکوال میں راجہ یاسر سرفراز، علی ناصر بھٹی، شیخ وقار علی، چوہدری محمد علی ، شوکت حسین کرولی ، ملک اختر شہباز، ماہا ترین راجہ، فوزیہ بہرام، پیر نثار قاسم، سردار منصور حیات ٹمن اور کرنل سلطان سرخرو کو یہ ٹاسک دیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سالم چوک پر تمام ان متوقع امیدواروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور گاڑیوں اور بندوں کی گنتی ہوگی۔ بلکہ یہاں تک معلوم ہوا ہے کہ کہ آنے والے عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت اس بات کو مد نظر رکھا جائے گا کہ رائے ونڈ مارچ میں اس امیدوار کی کیا کارکردگی تھی۔ لہٰذا اس حوالے سے تمام متوقع امیدوار ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ بندے لیکر پی ٹی آئی ضلع چکوال سے رائے ونڈ پہنچے گی۔ شیخ وقار علی اس حوالے سے پہلے ہی پارٹی کی قیادت کو جلوس لے جانے کے حوالے سے کافی متاثر کر چکے ہیں۔ بہرحال صورتحال بڑی دلچسپ ہے رائے ونڈ مارچ ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کے بارے میں نئے رستے تعین کرے گا۔بہرحال ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کا مقابلہ بہرحال پی ٹی آئی ہی کرے گی۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WordPress SEO fine-tune by Meta SEO Pack from Poradnik Webmastera