چار سال قبل شروع ہونے والا مندرہ چکوال مزید خبر کے لیے کلک کریں

ڈھڈیال ( نمائندہ خصوصی)چار سال قبل شروع ہونے والا مندرہ چکوال روڈ کا توسیعی منصوبہ ابھی تک مکمل نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے 6ستمبر2012کو مندرہ چکوال روڈ منصوبہ کا افتتاح کیا تھا جس پر کام بھی شروع کردیا گیا تھا مگر بعداز عدالتی حکم پر کام روک دیا گیا تھا۔اس کے بعد وزیر اعظم نوازشریف نے اقتدار میں آنے کے بعد عوامی دباؤ پر 16جولائی2014میں اس منصوبہ کا دوبارہ افتتاح کیا تھا اور اس کو ایک سال میں مکمل کرنے کا عندیہ دیا تھا مگر مجموعی طورپر چارسال گزرنے کے بعد یہ منصوبہ ابھی تشنہ تکمیل ہے اور جس رفتار سے کام جاری ہے مزید چار سال میں بھی مکمل ہونے کی امیدنہیں ہے۔ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر اور کام میں منصوبہ بند ی کی کمی کے باعث کئی حادثات پیش آچکے ہیں جن میں کئی افراد جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کا کروڑوں روپے کا نقصان بھی عوام کو اٹھا نا پڑرہا ہے۔ زیر تعمیر سٹرک پر سفر کرنا پل صراط پار کرنے کے مترادف ہو گیا ہے اور ناقص منصوبہ بندی سے دھول اور گردوغبار سے عوام کی صحت کو بھی شدید خطرات کا سامنا ہے لیکن اس منصوبہ کے کرتہ دھرتہ اس منصوبہ کی تکمیل میں مسلسل چشم پوشی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ اہلیان علاقہ نے وزیر اعظم نوازشریف سے اس منصوبہ کی جلد تکمیل کے لئے این ایل سی پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

image

http://www.Rawalpoint.com

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WordPress SEO fine-tune by Meta SEO Pack from Poradnik Webmastera