گزشتہ روز سرکال مائر ی نیزہ بازی کا شاندار مقابلہ خبرکوتفصیل کےساتھ پڑھنےکےلیےکلک کریں

چک باقر شاہ(نامہ نگار)

 گزشتہ روز سرکال مائر یونین کونسل کھوتھیاں میں نیزہ بازی کا شاندار مقابلہ ہوا، جس میں مہمان خصوصی بزرگ مسلم لیگی رہنما چیئرمین ملک اسلم سیتھی چوہدری سعید آزاد چیئرمین یونین کونسل کھوتھیاں وائس چیئرمین یوسی کھوتھیاں سید نجم الاسلام ہاشمی ،سید علی رضا شاہ سابقہ ناظم یوسی کھوتھیاں، محمد علی شاہ، چوہدری ناصر مقبول، ملک شوکت نوابی، صوبیدار مقبول حسین، جنرل ممبر ربال، راجہ نفیس الرحمن جنرل ممبر سہگل آباد، راجہ مرید حسین جنرل ممبر سرکال مائر، صوبیدار (ر) ذوالفقار جنرل ممبر، ماسٹر حبیب اللہ خان، مظہر حسین سابقہ ممبر، چوہدری سجاد منہاس، راجہ احمد نور سابقہ کونسلر، بلال احمد، محمد حفیظ، ذاکر دلدار، چوہدری جہانگیر، ڈاکٹر آصف اور ذوالفقار شاہ نے یوم دفاع کے موقع پر ہونیوالی نیزہ بازی کے مقابلے دیکھنے کے لیے خصوصی شرکت کے لیے انتظامیہ کو دعوت دی گئی یوم دفاع نیزہ بازی مقابلے میں کوہ نور ملز اسلام آباد نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے نیزہ بازی کا مقابلہ جیت لیا، جبکہ غوثیہ حیدری کلب گوجر خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی، آخر میں چیئرمین یوسی کھوتھیاں سعید آزاد اور وائس چیئرمین سید نجم الاسلام ہاشمی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور دونوں ٹیموں کو پچیس پچیس ہزار روپے اپنی طرف سے انعام دیا۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WordPress SEO fine-tune by Meta SEO Pack from Poradnik Webmastera