چکوال(نامہ نگار) سردار غلام عباس کی مسلم لیگ ن میں شمولیت خبرکوتفصیل کے ساته پڑهنے کے لیے وزٹ کرے

چکوال(نامہ نگار) سردار غلام عباس کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے مسئلہ پر ایک دفعہ پھر ارکان اسمبلی نے اعلیٰ قیادت کو صاف صاف بتا دیا کہ سردار عباس کو پارٹی میں لینے سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوگا، منگل کے روز لاہور میں ملک تنویر اسلم(صوبائی وزیر) ،چوہدری شہریار لیاقت، سردار ذوالفقار علی دلہہ، ملک شہر یار اور ملک سلیم اقبال نے پہلے چکوال کے معاملات کے لیے قائم کردہ کمیٹی اور بعد ازاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق ملک سلیم اقبال کے علاوہ باقی تمام نے سردار عباس کو پارٹی میں لینے کی مخالفت کی، بدھ کے روز میجر طاہر اقبال، سردار ممتاز ٹمن اور بیگم عفت لیاقت نے لاہور میں پہلے کمیٹی اور پھر حمزہ شہباز سے ملاقات کی، تینوں ایم این اے نے مشترکہ طور پر کہا کہ سردار عباس کو پارٹی میں نہ لیا جائے چکوال کی مقامی سیاست میں سردار عباس کی شمولیت سے مسلم لیگ ن کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا آنے والے2018ء کے الیکشن میں پارٹی کو کسی کی ضرورت نہ ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ حمزہ شہباز شریف اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا خیال ہے کہ اگر سردار عباس جو کہ ضلع چکوال کی ایک بڑی سیاسی شخصیت ہیں کو نہ لیاگیا تو ہو سکتا ہے وہ پی ٹی آئی کی گود میں جا بیٹھیں اس صورت حال میں مقابلہ کرنا مشکل ہوگا، ایم این اے نے حمزہ شہباز سے وزیراعظم سے ملاقات کرنے کے لیے بھی وقت مانگ لیا، یوں سردار عباس کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے مسئلہ پر پارٹی کے اندر بڑے پیمانے پر تحفظات پائے جاتے ہیں۔

image


It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WordPress SEO fine-tune by Meta SEO Pack from Poradnik Webmastera