سید ثاقب عباس ہمدانی دوبئی سے خبر تفصیل کےساتھ پڑھنےکےلیےکلک کریں

image

چکوال(کرائم رپورٹر) موضع کرہن کا رہائشی سید ثاقب عباس ہمدانی دوبئی سے واپسی پر دوست کے ہاتھوں جمع پونجی لٹا بیٹھا،  یون

ین کونسل ڈب کے نواحی گاؤں کرہن کا23سالہ گبھرو نوجوان سادات خاندان سے تعلق رکھنے والا روٹی روزی کے سلسلے میں پانچ سال قبل بیرون ملک دبئی گیا، وہاں ایک سیالکوٹی روم میٹ کے ساتھ دوستی و اعتماد کا رشتہ پروان چڑھنے لگا، پانچ سال کے بعد اب جب دونوں ائیرپورٹ اسلام آباد اترے تو دوست ہی نے ایک پٹھان کے ساتھ ساز باز کر کے آٹھ تا دس لاکھ روپے اور قیمتی زیورات ہتھیانے کے لیے نشہ آور مشروب پلا کر اغواء کرلیا۔ سیالکوٹی دوست نوسرباز نکلا اور ہوس زر کے آگے تمام رشتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے درندہ نما بھیڑیے نے رشتوں کا تقدس کو پامال کر کے اور روندتے ہوئے ٹکوں کی خاطر دوستی کے رشتے پر بدنما دھبہ لگا کر نو دو گیارہ ہو گیا، تھانہ ائیرپورٹ پر اغواء کی رپورٹ درج کرا دی گئی ہے تاحال موصوف کا کوئی سراغ نہ مل سکا اور سیالکوٹی کو سم نمبر کے ذریعے تھانہ ائیرپورٹ اسلام آباد نے تفتیش کے لیے گرفتاری ڈال دی ہے۔ مغوی خاندان کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے اور وفاقی وزیر نے بازیاب کے لیے سو فیصد یقین دہانی کرائی ہے۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WordPress SEO fine-tune by Meta SEO Pack from Poradnik Webmastera