خان پور : نامعلوم چور رات کی تاریکی میں خبر تفصیل کےساتھ پڑھنےکےلیےکلک کریں 

چکوال(نمائ

ندہ ) تھانہ ڈوہمن کی حدود کے بڑے قصبے خان پور کے بس سٹاپ پر واقعہ المکہ سینٹری سٹور پر چوری کی وردات میں نامعلوم چور نے رات کی تاریکی میں دکان کی چھت پھاڑ کر دکان میں داخل ہو کر نقدی مبلغ 85ہزار چوری کر لی۔تفصیلات کے مطابق المکہ سینٹری سٹور بس سٹاپ خان پور میں رات کی تاریکی میں نامعلوم چور نے دکان کی چھت کو پھاڑ کر اندر داخل ہو کر کاؤنٹر کے دراز سے اور کاؤنٹر پر پڑی مسجد کی صندوقچی کا تالہ توڑ کر اس میں مجموعی طور پر 85ہزار روپے چوری کر لیے اور فرار ہوگیا۔ قصبہ خان پور میں گذشتہ 3ماہ کے دوران یہ چوری کی آٹھویں وردات ہے اور ہروردات کی اطلاع پولیس تھانہ ڈوہمن کو دی گئی لیکن تاحال پولیس کی ایک بھی ہونے والی چوری کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔ اہل قصبہ نے پولیس تھانہ ڈوہمن کی اس ناقص کارکردگی پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا ہے ۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WordPress SEO fine-tune by Meta SEO Pack from Poradnik Webmastera