امتحانی سنٹر سانگ کلاں میں طلباء سے پیسے لے کر امتحانی عملہ کی خدمت کی گئی

ڈھڈیال( نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ ن ڈھڈیال گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سانگ کلاں کے ایک ٹیچر کے خلاف کارروائی کیلئے اپنی بھرپور کوششوں کے باوجود کامیاب نہ ہوسکی ۔ ٹیچر بحال اور اس کے خلاف انکوائری ٹھس ہو گئی ۔ مسلم لیگ ن ڈھڈیال کے سینئر نائب صدر رانا اختر عزیز کی ایک درخواست جس میں الزام لگا یا گیا تھا کہ امتحانی سنٹر سانگ کلاں میں طلباء سے پیسے لے کر امتحانی عملہ کی خدمت کی گئی اورطلبا ء کو نقل کیلئے سکول کے ٹیچر ای ایس ٹی راجہ نذیرنے امتحانی عملہ کے ساتھ ملی بھگت کی ۔ محکمہ تعلیم چکوال نے راجہ نذیرکو معطل کرکے چکوال آفس رپورٹ کرنے کو کہا اور ملک واجد پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1کوانکوائری افسر مقرر کیا۔ معطلی کے کچھ دنوں بعد انکوائری رپورٹ مکمل ہوئے بغیر ہی اچانک راجہ نذیر کو بحال کردیا گیا۔ راجہ نذیر کی بحالی کے بعد مسلم لیگ ن ڈھڈیال نے اس کے تبادلہ اور محکمانہ کارروائی کیلئے پورا زور لگایا لیکن ان کی تمام کوششیں ناکام رہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ فریقین کے درمیان معاملات سلجھانے کیلئے مسلم لیگ ن ڈھڈیال مرکز کے میڈیا کوارڈی نیٹر مشتاق حیدر گزشتہ کئی روز سے فریقین سے رابطہ میں ہیں لیکن ان کی کوششیں کامیاب ہوتی نظر نہیںآرہیں اور اب وہ بھی آئندہ دو روز میں کوئی مثبت پیش رفت نہ ہونے پر اس معاملہ سے کنارہ کشی کرلیں گے ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سردار گروپ نے بھی رانااختر عزیز کے خل

image

اف جوابی وار کیاہے جس کی وجہ سے سیاسی محاذآرائی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WordPress SEO fine-tune by Meta SEO Pack from Poradnik Webmastera