جنرل راحیل شریف کی کامیابیوں کے پیچھے جنرل اشفاق ندیم کا ہاتھ ہے، وزیرستان میں ضرب عضب آپریشن کے دوران جنرل اشفاق ندیم نے شہرت حاصل کیجنرل اشفاق ندیم آرمی کے افسران اور نوجوانوں میں بہت مقبول ہیں، سوات آپریشن میں بھی جنرل اشفاق ندیم کا اہم کردار تھا، آرمی چیف کے مضبوط امیدوار ہی چکوال سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم آرمی چیف کے عہدے کی دوڑ میں ایک مضبوط امیدوار ہیں

چکوال(نبیل انور ڈھکو) چکوال سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم آرمی چیف کے عہدے کی دوڑ ​

میں ایک مضبوط امیدوار ہیں۔ اس طرح اگر وہ آرمی چیف بن جاتے ہیں تو چکوال جیسے ضلع جس کو مارشل ایریا کہا جاتا ہے سے پہلے آرمی چیف ہونگے۔ اتوار کے روز صفحہ اول پر انگریزی اخبار ڈان میں شائع ہونے والی ایک تفصیلی رپورٹ میں جنرل اشفاق ندیم کو آرمی چیف کے عہدے کے لیے ایک مضبوط امیدوار کے طور پر پیش کیا گیا، ڈان اخبار کے سینئر رپورٹر باقر سجاد سید کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات جو اس وقت چیف آف جنرل سٹاف ہیں سب سے سینئر جرنیل ہیں۔ ان کے بعد دوسرے سینئر جرنیل جنرل اشفاق ندیم ہیں جو اس وقت ملتان کور کے کمانڈر ہیں۔ تیسرے نمبر پر لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے ہیں جو اس وقت بہاولپور کور کو کمانڈ کر رہے ہیں۔ چوتھے نمبر پر لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں جو اس وقت انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوالیوشن ہیں۔ تمام چاروں جرنیل جو آرمی چیف کے عہدے کے اہل ہیں باسٹھ پی ایم اے لانگ کورس سے ہیں۔ ڈان اخبار کے مطابق نئے آرمی چیف کی تعیناتی نومبر میں ہونی ہے جبکہ آرمی چیف کی تعیناتی کے ساتھ چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی بھی تعیناتی ہونی ہے۔ چیئرمین جائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی عام طور پر بری، بحری اور فضائیہ میں سب سے زیادہ سینئر افسر کو تعینات کیا جاتا ہے۔ لیکن نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے قیام کے بعد اس اہم ترین عہدے پر بری فوج کا سینئر ترین سینئر ترین جرنیل ہی تعینات ہو رہا ہے۔ اخبار کے مطابق سینئر ترین جرنیل لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے لیے آئیڈیل امیدوار ہیں۔ اگرچہ جنرل زبیر نے کئی اہم عہدوں پر کام کیا ہے لیکن انہوں نے کسی شورش زدہ علاقے میں فرائض انجام نہیں دئیے۔ جنرل زبیر کے والد میجر جنرل ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ جبکہ ان کے دو بھائی لیفٹیننٹ جنرل عمر حیات اور میجر جنرل احمد محمود حیات اس وقت حاضر سروس جرنیل ہیں۔ ڈان اخبار کے مطابق جنرل اشفاق ندیم ایسے جرنیل ہیں جن کا کیرئیر بالکل بے داغ ہے۔ موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کامیابیوں کے پیچھے جنرل اشفاق ندیم کا ہاتھ ہے ڈان کے صحافی باقر سجاد سید کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی ہے اور آپریشن ضرب عضب کا بلیو پرنٹ تیار کرنے والے جنرل اشفاق ندیم ہیں جنہوں نے بطور ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز آپریشن ضرب عضب کی منصوبہ سازی کی۔ جنرل اشفاق ندیم آرمی چیف کے بہت قریب ہیں۔ ڈان کے مطابق وہ آرمی کے افسران اور جوانوں میں بہت مشہور ہیں۔ تاہم بطور چیف آف جنرل سٹاف جنرل اشفاق ندیم روزانہ کی بنیاد پر وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کرتے اور وزیراعظم کو دو ٹوک الفاظ میں جواب دیتے۔ جنرل اشفاق ندیم کا سوات آپریشن کی کامیابی میں بھی اہم کردار ہے۔ ڈان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل رمدے کے خاندان کا سیاسی تناظر ان کو آرمی چیف کے عہدے پر تعیناتی کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ جبکہ اخبار کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی چیف کے عہدے کے لیے چھپے رستم ثابت ہو سکتے ہیں۔ تاہم جنرل اشفاق ندیم جن کا تعلق چکوال کے نیلہ گاؤں سے آرمی چیف کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WordPress SEO fine-tune by Meta SEO Pack from Poradnik Webmastera