Sardar Ghulam Abbas joined the National PML

Sardar Ghulam Abbas joined the National PML

چکوال(راول پوائنٹ) سردار غلام عباس گروپ کے منتخب چیئرمینوں اور بلدیاتی کونسلرز نے پاکستان نیشنل مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ حالیہ نئے ترمیمی بلدیاتی آرڈیننس کی وجہ سے آزاد گروپ کے اراکین کو مخصوص نشستوں کے انتخابات میں حق رائے دہی کے استعمال سے روک دیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں مخالفین کیلئے میدان کھلا نہ چھوڑنے کیلئے22یونین کونسلوں کے چیئرمین، وائس چیئرمینوں اور سینکڑوں کونسلرز نے مذکورہ پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس بات کا فیصلہ پیر کے روز یہاں سردار گروپ کے اعلیٰ سطح کی چار رکنی کمیٹی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ چار رکنی کمیٹی میں چوہدری خورشید بیگ، ملک عبدالقادر صابر، ملک خدا بخش اور چوہدری سعید آزاد شامل ہیں۔ اس موقع پر سردار گروپ کے تمام مقامی قائدین موجود تھے۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ تمام ہم خیال سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر مخصوص نشستوں کے انتخابات میں پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے بھرپور حصہ لیا جائے گا اور مخصوص نشستوں کے انتخابات میں پارٹی کا انتخابی نشان حقہ ہے۔ بعد ازاں ترجمان سردار گروپ ملک غلام حُر کونسلر نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ چونکہ پنجاب حکومت نے ایک آرڈیننس کے ذریعے ضلع چکوال کے عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا ہے اور 31اکتوبر کی شام کو ضلع چکوال کے عوام نے سردار گروپ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے مگر اب یہ کالا قانون آرڈیننس عوامی اور سیاسی حقوق غصب کرنے کیلئے نافذ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متنازعہ بلدیاتی آرڈیننس اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج ہو چکا ہے انہیں یقین ہے کہ اس حوالے سے عدالتیں قانون کی بالا دستی کو یقینی بنائیں گی۔

Chakwal (Rawal point) Sardar Ghulam Abbas Group elected chairmen and councilors of local government joined the Pakistan National League. Recent new revised rise of independent members of the seats in the election ballots from voting was halted in which opponents the field open leaving the 22 union councils of the Chairman, Vice Chairmen and hundreds Councillors above join the party announced. The decision on Monday, the leader of the group of high-level four-member committee has been chaired the meeting. The four-member committee Chaudhry Khurshid bag, Sabir Abdul Malik, Malik Khuda Baksh and Saeed Chaudhry are free. The leaders of the group were all local leaders. Later, spokesman Sardar Group Malik Ghulam Hur councilor reporters that the Punjab government through an Ordinance Chakwal district public mandate coup killed and 31 October evening Chakwal district government chief group expressed confidence But the ordinance has black law enforcement to public and political rights have been usurped. The controversial high-rise has been challenged in the courts, he is confident that the courts will ensure the rule of law۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WordPress SEO fine-tune by Meta SEO Pack from Poradnik Webmastera