حاجی محمدخان(مرحوم)کےایصال ثواب کےسلسلے میں مجلس عزا.مزیدخبرکےلیےکلک کریں

(ڈهڈیال)حاجی محمد خان (مرحوم)کےایصال ثواب کےسلسلے میں17ستمبر2016بروزہفتہ
امام بارگاہ سیدہ سکینہ بنت الحسین علیہ السلام راول زیر نزد شاہپور ہمدانیان چکوال میں سالانہ مجلس عزامنقعدهورہی ہے
جس میں ملک کے نامور علما و ذاکرین خطاب فرمایں گے۔بعد از مجلس ماتمداری ھوگی جسمیں ماتمی سنگت نارنگ سیداں اور شاہپور ہمدانیاں پرسہ پیش کریں گے۔مجلس صبح 9بجےشروع هوجائےگی
تمام مومنین سے التماس ہے کہ مجلس میں شرکت فرما کر ثواب دارین
حاصل فرمایں۔
اس مجلس کو آپ انٹرنیٹ کے ذریعے   www.ghamehussain.com پر live  دیکھ سکتے ھیں۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

سرکارکبڈی نے بری کبڈی کو شکست دےدی.مزید خبر کےلیےکلک کریں

(ڈهڈیال)کل پڑهال میں چوہدری بابررحمن کےزہراہتمام کبڈی میچ کااہتمام کیا گیا جس میں سرکارکبڈی کلب نےبری کبڈی کلب کو شکست دےدی چوہدری بابررحمن نےگروائڈکے ماحول کواچهابنانےکےلیے

image

شائقین کااورگاون والوں کا شکریہ ادا کیا

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

چکوال .. شکیل نامی شخص نے بیوی کو قتل کر دیا ، مقدمہ درج ، مزید خبرکےلیےکلک کریں

چکوال …… نواحی ڈھوک تکیہ شاہ مراد تھانہ ڈوھمن کے علاقے میں گھریلو تنازعے کے بعد شکیل نامی شخص نے بیوی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا ، مقدمہ درج ، مزید تفتیimage

ش جاری ،

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

سہگل آباد(نامہ نگار) سابق ضلعی ناظم سردار غلام عباس کی ایم پی اے و ضلعی صدر چوہدری لیاقت علی خان سے ملاقات ،مزید خبرکےلیےکلک کریں

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائ وزیر و سابق ضلعی ناظم سردار غلام عباس نے ایم پی اے و ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) چوہدری لیاقت علی خان سے انکی رہائش گاہ  (بھون چوک) میں ان سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مقامی سیاسی امور پر تبادلہ کیا سردار عباس نے چوہدری لیاقت علیخان کی ضلعی صدارت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا چوھدری لیاقت نے سردار عباس کو مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے پر انکا خیرمقدم کیا ترجمان ایم پی اے ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ضلع چکوال کی ترقی و خوشحالی کیلۓ اور (ن) لیگ کی پائیداری و استحکام کیلۓ مل بیٹھ کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اس موقع پر چوہدری سلطان حیدر علی خان

image

اور امتیاز کرسال بھی موجود   تھے ،

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

چار سال قبل شروع ہونے والا مندرہ چکوال مزید خبر کے لیے کلک کریں

ڈھڈیال ( نمائندہ خصوصی)چار سال قبل شروع ہونے والا مندرہ چکوال روڈ کا توسیعی منصوبہ ابھی تک مکمل نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے 6ستمبر2012کو مندرہ چکوال روڈ منصوبہ کا افتتاح کیا تھا جس پر کام بھی شروع کردیا گیا تھا مگر بعداز عدالتی حکم پر کام روک دیا گیا تھا۔اس کے بعد وزیر اعظم نوازشریف نے اقتدار میں آنے کے بعد عوامی دباؤ پر 16جولائی2014میں اس منصوبہ کا دوبارہ افتتاح کیا تھا اور اس کو ایک سال میں مکمل کرنے کا عندیہ دیا تھا مگر مجموعی طورپر چارسال گزرنے کے بعد یہ منصوبہ ابھی تشنہ تکمیل ہے اور جس رفتار سے کام جاری ہے مزید چار سال میں بھی مکمل ہونے کی امیدنہیں ہے۔ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر اور کام میں منصوبہ بند ی کی کمی کے باعث کئی حادثات پیش آچکے ہیں جن میں کئی افراد جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کا کروڑوں روپے کا نقصان بھی عوام کو اٹھا نا پڑرہا ہے۔ زیر تعمیر سٹرک پر سفر کرنا پل صراط پار کرنے کے مترادف ہو گیا ہے اور ناقص منصوبہ بندی سے دھول اور گردوغبار سے عوام کی صحت کو بھی شدید خطرات کا سامنا ہے لیکن اس منصوبہ کے کرتہ دھرتہ اس منصوبہ کی تکمیل میں مسلسل چشم پوشی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ اہلیان علاقہ نے وزیر اعظم نوازشریف سے اس منصوبہ کی جلد تکمیل کے لئے این ایل سی پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

image

http://www.Rawalpoint.com

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

ڈھاب کلاں میں خاتون قتل خبرکوتفصیل کے ساته پڑهنےکےلیےکلک کریں

image

چکوال کے نواحی گاؤن ڈھاب کلاں میں گھریلو ناچاقی پر خاتون قتل کر دی گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق مسماۃ (ز) کا اکثر اپنے گھر میں جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز گھر میں موجود دوسری خاتون (م) نے جھگڑے کے بعد اپنے  بھائی محمد شفیق اور والد محمد رفیق کو بلا لیا، محمد شفیق نے پہنچتے ہی فائرنگ کر دی جس کے باعث مذکورہ خاتون موقع پر دم توڑ گئی۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

عید قربان: چکوال کے عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چکوال نے عید قربان کے سلسلے میں انتظامات مکمل کر لیے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ایم اے کا عملہ صفائی عید کے تینوں ایام جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور تلف کرے گا، عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، ٹی ایم اے ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ عید کے ایام میں صفائی کے بارے میں سینٹری انسپکٹر ظہیر عباس سے موبائل فون نمبر 0333-5776157 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔image

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

چکوال چیمبر کے انتخابات خبرکوتفصیل کے ساتھ پڑھنے کےلیےکلک کریں 

​چکوال چیمبر کے انتخابات کل، پائنیر گروپ اور فاؤنڈر گروپ میں مقابلہ
چکوال چیمبر آف کامر س کے سالانہ انتخابات کل (10ستمبر) کو ہونگے، پائنیر گروپ اور فاؤنڈر گروپ میں مقابلہہو گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر آٹھ نشستوں پر انتخابات میں سے پانچ نشستیں پہلے ہی پائنیر گروپ نے غیر سرکاری طور پر جیت لی ہیں کیونکہ ان پر مقابلے میں فاؤنڈر گروپ اپنے امیدوار نہیں لا سکا۔ کارپوریٹ سیکٹر میں خرم کامران کا مقابلہ صاحبزادہ عبدالقدوس سے ہے، ایسوسی ایٹ سیکٹر میں پائنیر گروپ نے غلام محمد کہوٹ، آصف مانی اور رانا زاہد کو میدان میں اتارا ہے جب کہ فاؤنڈر گروپ کے محمد احمد فاروقی اور آصف یعقوب اعوان میدان میں ہیں۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

گزشتہ روز سرکال مائر ی نیزہ بازی کا شاندار مقابلہ خبرکوتفصیل کےساتھ پڑھنےکےلیےکلک کریں

چک باقر شاہ(نامہ نگار)

 گزشتہ روز سرکال مائر یونین کونسل کھوتھیاں میں نیزہ بازی کا شاندار مقابلہ ہوا، جس میں مہمان خصوصی بزرگ مسلم لیگی رہنما چیئرمین ملک اسلم سیتھی چوہدری سعید آزاد چیئرمین یونین کونسل کھوتھیاں وائس چیئرمین یوسی کھوتھیاں سید نجم الاسلام ہاشمی ،سید علی رضا شاہ سابقہ ناظم یوسی کھوتھیاں، محمد علی شاہ، چوہدری ناصر مقبول، ملک شوکت نوابی، صوبیدار مقبول حسین، جنرل ممبر ربال، راجہ نفیس الرحمن جنرل ممبر سہگل آباد، راجہ مرید حسین جنرل ممبر سرکال مائر، صوبیدار (ر) ذوالفقار جنرل ممبر، ماسٹر حبیب اللہ خان، مظہر حسین سابقہ ممبر، چوہدری سجاد منہاس، راجہ احمد نور سابقہ کونسلر، بلال احمد، محمد حفیظ، ذاکر دلدار، چوہدری جہانگیر، ڈاکٹر آصف اور ذوالفقار شاہ نے یوم دفاع کے موقع پر ہونیوالی نیزہ بازی کے مقابلے دیکھنے کے لیے خصوصی شرکت کے لیے انتظامیہ کو دعوت دی گئی یوم دفاع نیزہ بازی مقابلے میں کوہ نور ملز اسلام آباد نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے نیزہ بازی کا مقابلہ جیت لیا، جبکہ غوثیہ حیدری کلب گوجر خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی، آخر میں چیئرمین یوسی کھوتھیاں سعید آزاد اور وائس چیئرمین سید نجم الاسلام ہاشمی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور دونوں ٹیموں کو پچیس پچیس ہزار روپے اپنی طرف سے انعام دیا۔

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0

دوبئی پلٹ نوجوان خفیہ ایجنسیوں خبرکوتفصیل کے ساته پڑهنے کے لیےکلک کریں

چکوال(نامہ نگار)ایک ہفتہ قبل اغواء ہونے والا دوبئی پلٹ نوجوان خفیہ ایجنسیوں کے آپریشن کے نتیجہ میں بازیاب کرا لیاگیا،نواحی گاؤں کرہن کے نوجوان سید ثاقب حسین ہمدانی جو پانچ سال بعد دوبئی سے واپس اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے تھے کہ نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا۔ مغوی کے والد نے وفاقی وزیر وزیر داخلہ چوہدری نثار سے خصوصی درخواست کی جس پر خفیہ ایجنسیوں نے بنوں سے 80کلومیٹر آگے غزنی خیل کے علاقہ سے ایک آپریشن کے نتیجہ میں مغوی سیدثاقب عباس کو زندہ و سلامت بازیاب کرالیا۔تاہم مغوی سے چھینی گئی نقدی اور قیمتی زیورات نہ مل سکے۔image

It's only fair to share...Share on Facebook0Share on Google+0Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn0
WordPress SEO fine-tune by Meta SEO Pack from Poradnik Webmastera